• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں:انٹرایجنسی مشنتازترین

January 31, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) انٹرایجنسی کی قائمہ کمیٹی کے مشن نے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے مثبت علامات کی اطلاع دی ہے۔

یہ مشن گزشتہ ہفتے افغانستان بھیجا گیا تھا جس کا مقصد گزشتہ سال 24 دسمبرکو طالبان کی جانب سے قومی ،مقامی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

24 دسمبر کے حکم نامے کے چند دن بعد، افغان وزیر صحت نے کہا تھا کہ یہ حکم صحت کے شعبے میں لاگو نہیں ہوگا۔ اس کے بعد کچھ دنوں بعد تعلیم کے شعبے میں بھی ایسی ہی رعایت سامنے آئی۔کمیٹی کے سربراہ اور افغانستان میں مشن  کی قیادت کرنے والے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے کہا کہ پابندی سے ان دونوں شعبوں کو پہلے سے استثنی دیا جاچکا تھا۔

مارٹن گریفتھس نے گزشتہ روزایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس حکم نامے کے بارے میں گہری تشویش کو واضح کرنے کے علاوہ ہم نے پھر یہ بھی کہا کہ  اگر آپ ابھی اس حکم نامے کو منسوخ نہیں کر رہے ، تو ہمیں انسانی ہمدردی کی کوششوں کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے اس استثنیٰ کو توسیع دینی چاہیے۔ اور اسی ایجنڈا پر ہم نےان تمام ڈی فیکٹو طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ مشن نے کابل میں کئی دن قیام کیا اور طالبان کے نو رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جن میں ڈی فیکٹو قائم مقام وزیر خارجہ، ڈی فیکٹو قائم مقام وزیر اقتصادیات، اول اور دوم نائب وزرائے اعظم اور وزیر داخلہ شامل ہیں۔