کابل(شِنہوا)گزشتہ سال 2023 میں جنگ سے متاثرہ افغانستان کی برآمدات تقریباً 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
نجی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے افغان وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد کے حوالے سے بتایا کہ "گزشتہ سال 2023 میں افغانستان کی برآمدات کا حجم 1 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا اور یہ اعداد و شمار 2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں جو 2022 میں برآمدات کے حجم کے مقابلے میں 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔"
میڈیا آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ زیادہ تر سامان پاکستان، بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، قازقستان اور ازبکستان کو برآمد کیا گیا۔