• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل کا دمشق کے نواحی علاقے میں فوجی مقامات پرمیزائل حملہتازترین

December 02, 2023

دمشق (شِنہوا) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں  ہفتے کی صبح فوجی مقامات کو  میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

شام کے قومی ٹی وی کے مطابق  دمشق میں آدھی رات کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو دشمن کی جانب سے میزائل حملہ تھا۔ سرکاری ٹی وی نے بعد میں تصدیق کی کہ یہ دمشق کے نواح میں اسرائیل کی جانب سے  میزائل حملہ تھا۔ شامی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات1بج کر 35 منٹ کے  قریب "اسرائیلی دشمن" نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق کے آس پاس کے بعض فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔