• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ شہر خالی کرنے کا انتباہ جاری کردیاتازترین

October 13, 2023

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے غزہ شہر کے رہائشیوں کو ممکنہ اسرائیلی زمینی حملے سے قبل ساحلی انکلیو کے جنوبی علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

جمعہ کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی اپنی حفاظت کے لیے آئی ڈی ایف تمام شہریوں سے انکے انخلا کا مطالبہ کرتی ہے ۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ "آپ غزہ شہر میں صرف اس وقت واپس آسکیں گے جب اس کی اجازت دینے کے لیے دوسرا اعلان کیا جائے گا۔"

آئی ڈی ایف کے مطابق حماس کے عسکریت پسند چھپنے کے لیے شہر میں زیر زمین سرنگوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس اور تجزیوں کے مطابق اسرائیل غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا یہ سلسلہ ہفتے کے روز شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اہداف پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جہاں اب تک 15 سو سے زیادہ فلسطینی جاں بحق اور13 سو سے زیادہ اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔