• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 یرغمالی ہلاکتازترین

October 13, 2023

غزہ(شِنہوا)حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نےکہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پراسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے زیر حراست کم سے کم 13 یرغمالی مارے گئےہیں۔

القسام بریگیڈز نے جمعہ کوایک پریس بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ اور غزہ شہر کے اندراسرائیل کےشدید حملوں کے دوران غیر ملکی اور اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

 بیان کے مطابق چھ یرغمالی شمالی غزہ کی پٹی میں جبکہ سات غزہ شہر میں الگ الگ مقامات پر مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں جمعرات کی رات تقریباً 750 اہداف پر حملے کیے جن میں زیر زمین سرنگیں، فوجی کمپاؤنڈز، اہلکاروں کے گھر، ہتھیاروں کے ڈپو، اور مواصلاتی کمرے شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ کارکنوں کا خاتمہ بھی کیا گیاہے۔