• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

استنبول کاکوآرڈینیشن سنٹریوکرین سے اناج سے لدے جہاز کی منزل تک نگرانی کرے گا:عہدیدارتازترین

August 03, 2022

استنبول(شِنہوا)یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے کے تحت استنبول میں قائم جوائنٹ کوآرڈینیشن سنٹر (جے سی سی)یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے لبنان کے لیے روانہ ہونے والے پہلے تجارتی جہاز کی منزل پر پہنچنے تک قریبی نگرانی کرے گا۔ جے سی سی کے کوآرڈینیٹرترک ریئر ایڈمرل اوزکان التونبولک نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ جہاز کے سفر کے راستے اور امدادی راہداری ، ممکنہ ضروریات اور اس کے معائنہ کے حوالے سے تفصیلات اور تیاریوں کا کام مرکز میں طے شدہ طریقہ کار اور اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔سیرا لیون کا پرچم بردارڈرائی کارگو جہاز، ریزونی، پیر کی صبح اوڈیسا سے لبنان کے شہر طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا۔26ہزار 527 ٹن مکئی لے کر، ریزونی بحیرہ روم میں داخلے کے لیے استنبول میں آبنائے باسفورس سے گزرے گا۔ التنبولک کے مطابق، اس جہاز کے منگل کو آدھی رات کے قریب بحیرہ اسود پر آبنائے باسفورس کے داخلی دروازے پر پہنچنے اور لنگر انداز ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضروری طریقہ کار کے بعد، ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد ریزونی جہاز کا معائنہ کرے گا جس کے بعد ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق اپنے راستے پرآگے بڑھے گا۔