کینبرا(شِنہوا)آسٹریلوی ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار ایک خاتون کے دماغ میں زندہ کیڑا دریافت کیا ہے۔ منگل کو شائع ہونے والی نئی تحقیق میں، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) اور کینبرا ہسپتال کے محققین نے خاتون کے دماغ میں پائے جانے والے گول کیڑے کی تفصیل دی ہے۔ آٹھ سینٹی میٹر لمبا اوفیڈاسکارس رابرٹسی راؤنڈ ورم، عام طور پر اژدھا میں پایا جاتا ہے،جسے سرجری کے بعد 64 سالہ خاتون کے دماغ سے نکالا گیا ہے،خاتون آپریشن کے بعد زندہ اور روبہ صحت ہے۔
اے این یو اور کینبرا ہسپتال کے متعدی امراض کے ماہر سنجایا سینانائیکے نے میڈیا ریلیز میں کہا کہ یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے۔