i شوبز

زندگی کا شریک سفر ایسا ہو جس کے ساتھ زندگی خوشگوار ار پرمزاح گزرے' عدیل حسینتازترین

November 19, 2024

معروف اداکار و ماڈل عدیل حسین نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ زندگی شریک سفر ایسا ہو جس کے ساتھ زندگی خوشگوار ار پرمزاح گزرے۔ حال ہی میں عدیل حسین نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنی زندگی کو نجی نہیں رکھا اور نہ ہی وہ کبھی ایسے شخص رہے ہیں جو چیزیں چھپائے یہاں تک کہ انہوں نے آئرش دوست کے ساتھ بھی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے سے گریز نہیں کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی ساری تصاویر ہر ایک زندگی کے موومنٹ سوشل میڈیا پر موجود ہیں اسی لیے وہ کہہ سکتے ہیں ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔عدیل حسین نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے اپنی لائف پارٹنر کی خوبیاں بھی بتاڈالیں اور یہ بھی کہا وہ شادی کریں گے لیکن وہ شادی کے حوالے سے آج کل کے توقعات کے روایتی دبائو میں نہیں پڑنا چاہتے۔اداکار کے مطابق وہ اپنی زندگی کے ساتھی میں جو تلاش کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ انکا شریک سفر ایک ایسا ہو جسکے ساتھ وہ خوشگوار اور پرمزاح زندگی گزار سکیں۔ اور ہر موومنٹ کو کھل کر انکے ساتھ جی سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی