i شوبز

زخمی سیف علی خان کی ڈھائی گھنٹے کی نیورو و پلاسٹک سرجریتازترین

January 16, 2025

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو گزشتہ رات ان کے ممبئی کے گھر میں ایک نامعلوم حملہ آور نے چھ مرتبہ چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بدھ کی رات تقریبا 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی پلاسٹک سرجری جاری ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔لیلاوتی اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈاکٹر نیرج اتمانی کے مطابق، سیف علی خان کی نیورو سرجری ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اور اب ان کی پلاسٹک سرجری کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ مزید بتایا کہ چھ زخموں میں سے دو گہرے ہیں اور ان میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی