معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ وہ زینب سے شادی کرکے بہت خوش ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اپنی اہلیہ زینب سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ میری ڈاکٹر تھیں، وہ میرے دل کی ڈاکٹر تھیں، اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور برے میں کھڑی رہتی ہے۔فیروز خان کے مداح ان کے لیے خوش ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگ انہیں ان کے بیانات پر ٹرول بھی کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی