معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے خود سے کم عمر امیر گیلانی سے شادی کرنے پر ماورا حسین کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے وقت عورت کے زائد العمر ہونے پر بحث کیوں کی جاتی ہے؟ژالے سرحدی نے ماورا حسین کا دفاع حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے شادی کی شیئر کردہ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تصاویر پر ایک مداح نے امیر گیلانی اور ماورا حسین کی عمر میں فرق کی نشاندہی کرنے اور اداکارہ کے زائد العمر ہونے پر ژالے سرحدی نے بھی اپنا رد عمل دیا۔ژالے سرحدی نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں عمر پر اس وقت کیوں بحث کی جاتی ہے جب عورت زائد العمر ہوتی ہے؟انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ عورت کے زائد العمر ہونے پر شادی شدہ جوڑوں کی عمر پر بات یا بحث کرنا ناہمواری کو ظاہر کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی