اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا کے سبب معاشرے میں پھیلنے والی برائی اور تاریک مستقبل پر لب کشائی کردی۔زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتی سنائی دیں کہ یہ کوئی گیٹ ریڈی ود می یا گیٹ ان ریڈی ود می ویڈیو نہیں ہے بلکہ اس ویڈیو کا مقصد اس بارے میں بات کرنا ہے کہ آخر کیا بکواس چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سوشل میڈیا ہماری زندگی پر حاوی ہوچکا ہے، کیا آپکو معلوم ہے آپ کن مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں، مہنگائی کتنی ہے، ہمارا مستقبل کیا ہو، لیکن نہیں سب کو فکر ہے تو اس کی کہ ہم دکھتے کیسے ہیں، کوئی کتنا موٹا ہوگیا ہے اور کون دبلا، بس ٹرول کرنا ہے ہر کسی کو۔زارا نور نے مزید کہا کہ 'میں یہ نہیں کہہ رہی کہ پرفیکٹ ہونا ہے ہر کام میں بلکہ یہ کہہ رہی ہوں کہ بہتر ہونا ہے، اس سے یہ ہوگا کہ جو ہم جنریشنل ٹروما لیکر گھوم رہے ہیں نہ وہ آگے نسل میں نہیں جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی