معروف سینئر اداکارہ اسما عباس نے شکوہ کیا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نشئی، چرسی اور کالی رنگت والا کہا گیا۔اسما عباس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اسما عباس نے بتایا کہ حال ہی میں جب ان کے بیٹے کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ان کے بیٹے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جیسا ان کے بیٹے کو کہا گیا، وہ ویسے نہیں، ان کے بیٹے حال ہی میں تھائی لینڈ دوستوں کے ساتھ گھومنے گئے تھے، جہاں ان کی رنگت دھوپ کی وجہ سے جل گئی اور وہ سانولے دکھائی دیے۔ان کے مطابق دعائے خیر کی تقریب کے دوران ان کے بیٹے کی تصاویر اچھی نہیں آئیں تو لوگوں نے انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔خیال رہے کہ زارا نور عباس نے حال ہی میں بھائی احمد عباس گل کی دعائے خیر کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں اسما عباس، زرا نور عباس اور احمد عباس کی اہلیہ کو بھی دیکھا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی