ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ ترپتی دمری نے پاکستانی حسینائوں کی اولین ترجیح بننے والے فیشن ڈیزائنر اقبال حسین کا انتخاب کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ان دنوں ترپتی دمری اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں نت نئے لکس میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ترپتی دمری کی ایک پروموشن کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ دلکش لہنگہ چولی اور دوپٹہ پہنی ہوئی ہیں۔اس ویڈیو میں پہنا گیا ترپتی دمری کا دلکش جوڑا کسی بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا شاہکار ہے۔یہ حسین جوڑا پاکستان کے مشہور فیشن ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ ہے ۔خیال رہے کہ اقبال حسین بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا لباس بھی ڈیزائن کرچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی