i شوبز

تمنا بھاٹیہ سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھتازترین

October 18, 2024

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ تمنا بھاٹیہ کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زونل دفتر میں بیان لیا گیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ کو مبینہ طور پر ایپ کمپنی کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کچھ فنڈز ملے تھے تاہم ان کے خلاف کوئی الزامات نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو بیان دینے کے لیے پہلے بھی بلایا گیا تھا لیکن انہوں نے کام کی وجہ سے طلبی کے سمن کو مسترد کر کے جمعرات کو پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی