i شوبز

تم خود غرض ہو دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہو' رجب بٹ کی پھر فہد مصطفی پر تنقیدتازترین

April 15, 2025

یوٹیوبررجب بٹ نے ایک بار پھر فہد مصطفی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو خود کو قابلِ عزت بنائے، عزت کرو گے تو عزت ملے گی۔حال ہی میں انہوں نے دبئی کی معروف پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فہد مصطفی سے متعلق اپنے متنازع بیان کی وضاحت کی اور ساتھ ہی اداکار کو ایک مشورہ بھی دیا۔رجب بٹ نے کہا کہ سینئر وہی ہوتا ہے جو خود کو قابلِ عزت بنائے، عزت کرو گے تو عزت ملے گی' سینئرز کو سینئرز کی طرح برتائو کرنا چاہیے، تمہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ ہم آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے خاندان کو بیچ رہا ہے، تم خود غرض ہو کیونکہ تم دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہو، اگر ڈرامے ٹی وی چینلز پر ہٹ ہیں تو تم انہیں اپنے یوٹیوب چینلز پر کیوں اپ لوڈ کرتے ہو ۔ مجھے فہد مصطفی پہلے جیتو پاکستان کی وجہ سے اچھے لگتے تھے، میں نے کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھے کیونکہ میں ڈرامہ دیکھنے والا نہیں ہوں، لیکن ان کے اس بیان کے بعد میں نے ان کی عزت کھو دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی