بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے نے شوہر ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بیچ شادی کی انگوٹھی پہن کر سب ٹھیک ہے کا اشارہ دیدیا۔ اپنے کام کے سلسلے میں آج کل ایشوریہ اپنی بیٹی آرادھیا بچن کیساتھ دنیا کے مختلف ملکوں کے دوروں پر ہیں ، اس دوران یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے اور بیٹی کے ہمراہ کام میں مصروف ہیں۔ ایسی تمام تر افواہوں کے درمیان ایشوریہ نے اپنی شادی کی انگوٹھی پہن کر تمام تر افواہوں کی تردید کردی۔اداکارہ کی پیرس فیشن ویک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وہ اپنی بیٹی آردھیا کے ساتھ موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ ایشوریہ کی انگوٹھی تھی جو انکی شادی کی تھی۔تقریب میں ایشوریا رائے کی شادی کی انگوٹھی نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔اس سے قبل متعدد بار ایشوریہ رائے اور ابھیشیک کو بہت مرتبہ بغیر انگوٹھی کے دیکھا گیا۔اب صارفین ایشوریہ کی نئی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ایشوریہ اور ابھیشیک طلاق نہیں لے رہے بلکہ ابھی صرف دونوں میں لڑائی ہی چل رہی ہے جو جلد ہی سلجھ جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی