i شوبز

طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھوتازترین

November 27, 2024

بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ ناگا چیتنیا کی 37 سالہ سمانتھا پربھو سے شادی 2017 میں ہوئی اور دونوں نے 2021 میں راہیں جداکرلی۔بھارتی اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں 2021 میں ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد ہونے والی شدید ٹرولنگ کے بارے میں اپنی طویل خاموشی توڑ دی۔اداکارہ نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ تھا، یہ صورتحال پدرانہ معاشرے میں طلاق کے بعد خاتون کو ہی معاشرتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان سے سخت باز پرس کی جاتی ہے۔سمانتھا پربھو نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ معاشرے میں طلاق یافتہ عورت ہی نشانہ بنتی ہے، صرف آن لائن ہی نہیں حقیقی زندگی میں مرد کی نسبت عورت کو زیادہ شرمناک رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق کئی جھوٹی اور غلط باتیں کی گئیں، مجھے آج بھی اپنے متعلق ہونے والی گفتگو یاد ہے، میرے بارے میں بالکل جھوٹ پھیلایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی