i شوبز

تہجد کی نماز نے میری زندگی میں سکون بھر دیا، ریشمتازترین

October 14, 2024

فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی میں سکون بھر دیا ہے ۔ایک ویب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے زندگی میں جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہرہے۔ریشم کا مزید کہنا تھا کہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی۔ تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی۔ میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالی سے کہتی ہوں۔ کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پرھنا شروع کی۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے۔ میری پیدائش سے پہلے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور جب میں 7 سال کی تھی تو والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ریشم نے بتایا کہ تہجد کی نماز میں اللہ تعالی سے بات کرنے سے مجھے بہت مدد ہوئی ہے اور زندگی میں وہ سکون ملا ہے جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی