i شوبز

ثنا خان ماضی میں کیے گئے گناہ یاد کر کے رو پڑیںتازترین

September 20, 2024

دین کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان ماضی میں کیے گئے گناہوں کو یاد کر کے دورانِ پوڈکاسٹ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔حال ہی میں ثنا خان نے اداکارہ روبینہ دلیک کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔دورانِ گفتگو انہوں نے اپنے ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں ایک گھریلو لڑکی، شلوار قمیص پہننے والی، بالوں میں تیل ڈال کر دو چوٹی باندھ کر کالج جانے والی لڑکی کو کب وہ شارٹ کٹ ملا جو بیک لیس ملبوسات تک لے گیا۔اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یقین جانیے میں اب یہ سوچتی ہوں تو مجھے رونا آجاتا ہے، یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے ثنا خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔بگ باس کے چھٹے سیزن کا حصہ بننے والی ثنا خان نے شوبز کی زندگی کو مکمل ترک کرتے ہوئے دین کی راہ اپنائی اور 8 اکتوبر 2020 کو اپنے اس فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی