i شوبز

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحہ میں ریمپ واکتازترین

January 21, 2025

اداکارہ ثنا جاوید اور شوہر و کرکٹر شعیب ملک کی دوحا میں ریمپ واک سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔حال ہی میں ثنا اور شعیب نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی اور اب یہ جوڑا ایک فیشن ایونٹ کے لیے دوحہ میں موجود ہے۔اس فیشن ایونٹ میں مایا علی، عابدہ پروین اور دیگر فنکار بھی نظر آئے۔لیکن ثنا جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ نومی انصاری کے لیے ریمپ واک کرتے ہوئے حاضرین کو محظوظ کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دوحا میں ریمپ واک کو فیشن کی دنیا کا ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔جبکہ کچھ ناقدین اس نے جوڑے پر تنقید کرنا یہاں بھی ختم نہ کیا اور اپنی منفی تبصروں سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی