i شوبز

ثنا جاوید ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیںتازترین

January 13, 2025

اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید جو کہ شعیب ملک کیساتھ دوسری شادی کرنے کے بعد اب ثنا شعیب کے نام سے جانی جاتی ہیں ایک بار پھر اپنے بولڈ لک سے ناقدین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اسٹائلش بلیک آٹ فٹ میں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔مذکورہ جھلکیوں میں اداکارہ بلیک ٹینک ٹاپ، جینز، اور ایک گرم کوٹ میں ملبوس مرر سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔جبکہ کیپشن کو خالی رکھتے ہوئے انہوں نے صرف دل والے اموجی کا استعمال کیا ہے۔لیکن دوسری جانب انکے صارفین کو اداکارہ کا یہ لک ایک آنکھ نہیں بھارہا اور کمنٹ سیکشن میں خوب انہیں ٹرول کررہے ہیں۔ مداحوں کا ثنا کے لباس کے انتخاب پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنے لباس میں حد سے زیادہ جدت لے آتی ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی