معروف سینئر اداکارہ ثمن انصاری نے ڈراموں میں ملنے والے کرداروں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ لوگ میری اصل عمر سن کر حیران رہ جاتے ہیں۔انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنی حقیقی عمر نہ بتاتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں مجھے میرے والد کے دوستوں کی اہلیہ بنا دیا جاتا ہے، شوٹنگ کے دوران میرے منہ سے کئی بار انکل بھی نکل جاتا ہے، ڈرامے میں میرے بیٹے وہ اداکار ہوتے ہیں جن کی میں خود بیٹی لگ رہی ہوتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا کام ہے اداکاری کرنا، میں صرف اداکاری پر توجہ دیتی ہوں، ڈرامے میں کرداروں کا صحیح نظر آنا دوسرے ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے، میں ان معاملات میں نہیں بولتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی