بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو، جو حال ہی میں نئی فلم بھوت بنگلہ کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہی تھیں، ایک تنازعہ کا شکار ہو گئیں جب ایک رپورٹ میں ان سے منسوب ایک بیان وائرل ہوا۔وائرل بیان میں دعوی کیا گیا کہ تبو نے کہا کہ شادی میں دلچسپی نہیں، بس ایک مرد کے ساتھ بستر پر رہنا چاہتی ہوں۔اس جھوٹے دعوے کے بعد، تبو نے نہ صرف وضاحتی بیان جاری کیا بلکہ میڈیا کی بے بنیاد خبروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔تبو اور ان کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کئی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ہینڈلز نے تبو سے منسوب ایسے الفاظ پھیلائے ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں کہے۔ یہ اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ ویب سائٹس فوری طور پر ان جعلی بیانات کو ہٹائیں اور باضابطہ معافی نامہ جاری کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی