اداکارہ حرا سومرو کی ٹی وی میزبان کی جانب سے پروگرام میں تاخیر سے آنے پر برہم ہونے اور میزبان کو کھری کھری سنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔حرا سومرو نے حال ہی میں پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پی ٹی وی کی جانب سے پروگرام کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں حرا سومرو کو پروگرام کے میزبان پر برہم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو کلپ میں حرا سومرو پروگرام کے میزبان محمد شعیب پر برہم ہوتے انہیں تاخیر سے آنے پر سنا دیتی ہیں۔ویڈیو کلپ میں ٹی وی میزبان اداکارہ سے تاخیر سے آنے پر معذرت بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ وہ تاخیر سے آئے اور وہ اپنے عمل پر معذرت خواہ ہیں۔حرا سومرو کی جانب سے ٹی وی میزبان پر برہم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی