i شوبز

تاخیر سے آمد پر فیروز خان اور خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامیتازترین

February 10, 2025

اداکار فیروز خان کی میڈیا کانفرنس میں تاخیر سے آمد پر خاتون صحافی کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اپنی گرم مزاجی کے لیے مشہور اداکار فیروز خان ایک بار پھر اپنے غیرپیشہ ورانہ طرزِ عمل کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ۔گزشتہ روز فیروز خان کو لاہور میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر رحیم پردیسی کے ساتھ اپنے باکسنگ میچ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی، تاہم ان کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے صحافیوں سمیت پریس کانفرنس کے شرکا کو ڈھائی گھنٹے تک ان کا انتظار کرنا پڑا۔فیروز خان کی تاخیر سے آمد پر لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون صحافی اور یوٹیوبر عنبرین فاطمہ نے انہیں ان کے غیرپیشہ ورانہ رویے پر کھلے عام تنقید کا نشانہ بنایا۔فیروز خان اور خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی فیروز خان کے غیر سنجیدہ، غیر پیشہ ورانہ اور غیر مہذب رویے کی مذمت کی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان تاخیر پر مختصرا معافی مانگ کر معاملہ رفع دفع کرسکتے تھے لیکن انہوں نے بحث کو طول دینا مناسب سمجھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی