معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے اسکائی ڈائیونگ کرنے کا سنسنی خیز تجربہ کرنے کی وجہ بتا دی۔تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ایکروفوبیا یعنی اونچائی سے ڈر کے بارے میں انکشاف کیا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے پہلے میں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسکائی ڈائیونگ کا سنسنی خیز تجربہ کیا۔تابش ہاشمی نے بتایا کہ مجھے کیونکہ ایکروفوبیا ہے تو مجھے اونچائی سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر قسم کا ایڈونچر کرتا ہوں تاکہ ڈر کو دیکھ سکوں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں اسکائی ڈائیونگ کے لیے جہاز سے کودنے والا تھا اس وقت تک میری حالت انتہائی غیر ہو چکی تھی اور ٹانگوں میں ڈر کی وجہ سے جان نہیں بچی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جب ہم جہاز سے کودے تو اچانک میرا سارا ڈر ختم ہو گیا، میں بالکل پر سکون ہو کر چوئنگم کھانے لگا، پھر کچھ دیر میں جب ہم اسکائی ڈائیونگ کر کے نیچے اترے تو حرا کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی