اداکارہ صرحا اصغر نے دوسری بار ماں بننے کے بعد اپنے ڈلیوری کے تجربے کے حوالے سے مداحوں کو بتادیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صرحا اصغر نے اپنی دوسری نارمل ڈلیوری کے تجربے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ، اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے ان خواتین کے لیے مفید مشورے بھی دیے جو جلد ماں بننے والی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا دوسری بار ماں بننے کا تجربہ پہلے سے زیادہ تکلیف دہ تھا۔ نارمل ڈلیوری کے لیے اسپتال کا صحیح انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے۔صرحا کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے بے شمار مثبت تبصرے دیکھنے کو ملے۔ بہت سی خواتین نے اپنے ذاتی ڈلیوری تجربات بھی شیئر کیے اور صرحا کی بے باکی اور ایمانداری کو سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی