معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ننھی پری کی پیدائش تک کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بالآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی