i شوبز

سوشل میڈیا ٹرولنگ، عالیہ بھٹ نے رنبیر کا دفاع کرنے کا فیصلہ کرلیاتازترین

February 27, 2025

بالی ووڈ کی اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مسلسل سوشل میڈیا کے رڈار کی زد میں رہتے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کا ایک حصہ رنبیر کے رویے پر تنقید کرتا رہتا ہے اور انھیں خواتین سے نفرت و پرخاش رکھنے والا اور بیوی کی معاونت نہ کرنے والا شوہر ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔ اب رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اس قسم کی تنقید اور بے سروپا الزامات پر اپنے شوہر کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رنبیر کے خلاف ایک پوسٹ پر انھوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلنے والے لوگ رنبیر کو کبھی ریڈ فلیگ، خواتین سے رغبت رکھنے والا اور کبھی ماماز بوائے کہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی