i شوبز

سوشل میڈیا دور میں ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی، کاجولتازترین

October 22, 2024

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے دور میں مشہور شخصیت کیلئے ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ بن گئی ہے۔کاجول نے ایک تقریب کے دوران سوشل میڈیا ٹرولنگ بارے کھل کر بات کی ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر زیر گردش گلیمرس تصاویر اور ان کے پیچھے کی حقیقت سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں کہ میری زندگی کا بیشتر حصہ سوشل میڈیا کے بغیر گزرا ہے، 6 سال پہلے ہی سماجی رابطے کی دنیا میں قدم رکھا ہے، یہاں زندگی غیر حقیقی ہے۔کاجول نے مزید کہا کہ ہمارے زندگی میں بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، ہم بھی سب ہی کی طرح محنت کرتے ہیں لیکن جب پوسٹ سامنے آتی ہے تو ہم مسکراتے ہیں۔مداحوں کے دہری نوعیت کے ردعمل پر کاجول نے کہا کہ جب آپ سے لوگ بہت زیادہ پیار کرتے ہیں تو انہیں آپ سے نفرت کرنے کا بھی حق ہے، یہ نہیں کہہ رہی کہ وہ صحیح ہیں لیکن ہمیں مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے اس سے نمٹنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی