i شوبز

سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوان لڑکیوں کے دماغ خراب کر رہے ہیں' زویا ناصرتازترین

November 08, 2024

معروف اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوان لڑکیوں کے دماغ خراب کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جھوٹی زندگی دیکھ دیکھ کر نوجوان ذہنی تنائوکا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ انہیں تو صرف ویوز اور لائیکس چاہیے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ان کی وجہ سے نوجوان لڑکیوں کے دماغ خراب اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔زویا ناصر نے کہا کہ وہ لوگ جو گائیڈ کر رہے ہوتے ہیں وہ غلط ہے، وہ صرف اپنا مواد فروخت کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہوں یا معروف شخصیات یہ ان کا کام ہے، انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے کام کو حقیقت سے قریب تر رکھیں۔زویا ناصر نے یہ بھی کہا کہ یہ صارفین پر منحصر ہے کہ وہ کیا دیکھیں یا کیا نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ متاثر کن شخصیات جب بھی کوئی مواد تیار کریں تو کم از کم اسے سچ پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ یہ ان کے فالوورز کی زندگی اور ذہنی صحت کو متاثر نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی