معروف اداکارہ سونیا حسین نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں سونیا حسین نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ شادی کو لے کر میرے خیالات بہت تبدیل ہوئے۔اداکارہ نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ اگر غیر شادی شدہ رہ کر کسی کو سکون و اطمینان مل رہا ہے تو پھر اسے شادی کے لیے جلدی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہ میں نے اپنے بچپن میں دیکھا ہے کہ کس طرح دو افراد کے آپس کے مسائل بچوں کو متاثر کرتے ہیں، تو اسے ختم ہونا چاہیے پھر میرے بچے بھی اتنے سارے ہوں گے۔سونیا حسین نے کہا کہ میں ایک دن شادی ضرور کروں گی لیکن اس وقت جب مجھے کوئی صحیح شخص مل جائے گا کیونکہ اس سے مستقبل میں بچوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔میزبان نے اداکارہ کی بات سنتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کو بہت سارے بچے چاہئیں؟ جس پر سونیا حسین نے ہنستے ہوئے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ ان شا اللہ 5 بچے چاہئیں، میں 5 بچوں کی زندگی خراب نہیں کر سکتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی