i شوبز

سونیا حسین اور شان شاہد فلم میں ایک ساتھ نظرآئینگےتازترین

February 13, 2025

اداکارہ سونیا حسین فلمسٹار اداکار شان شاہد کیساتھ فلم میں اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔حال میں اداکارہ نے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مزید ایک اور پوسٹ جاری کی میں انکے فینز کیلئے ایک بڑی خوشخبری موجود تھی۔مذکورہ جھلکیوں میں سونیا حسین کو پاکستانی فلم انڈسٹری نے سینیئر اداکار جاوید شیخ، میرا، اور شان شاہد کیساتھ فلم کے سیٹ پر موجود دیکھا گیا۔تصاویر دیکھ کر یہ اندازا لگانا کوئی مشکل بات نہیں کہ سونیا حسین اور شان شاہد جلد آنے والی فیچر فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، جس کی ہدایتکاری خود شان شاہد کر رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، میرا اور نئیر اعجاز جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے سونیا حسین نے اپنے فیچر فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا کہ،لائٹس، کیمرہ، ایکشن! اپنے اگلے فیچر فلم کے اعلان پر بے حد خوش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی