بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور خواتین کے حقوق کی کارکن صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کیلئے دعوت دی ہے۔سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی سے بات چیت کیلئے امریکا میں مقیم صومی علی نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔لارنس بشنوئی اس وقت سابرمتی جیل میں قید ہے، سابقہ اداکارہ نے لارنس کو بات چیت کیلئے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں۔صومی علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ لارنس بشنوئی کیلئے براہ راست پیغام ہے۔پیغام کے آخر میں صومی علی نے لارنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا آپ کا۔ شکریہ۔صومی علی اس سے قبل بھی سلمان خان کے حوالے سے بشنوئی برادری سے درخواست کرچکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی