ماڈل و اداکارہ روما مائیکل نے کہا ہے کہ عالمی مقابلہ حسن کے ایک ایونٹ میں سوئیم سوٹ پہننے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد خوف کی وجہ سے وہ کچھ عرصے تک پاکستان نہیں آئیں۔روما مائیکل نے اکتوبر 2024 میں فلپائن میں ہونے والے مقابلہ حسن مس گرانڈ انٹرنیشنل کے مقابلوں کے دوران سوئیم سوٹ پہنا تھا۔روما مائیکل کی جانب سے سوئیم سوٹ پہننے اور مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔اب انہوں نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوئیم سوٹ پہننے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں دھمکیاں دی گئیں، جس وجہ سے وہ کچھ عرصے تک پاکستان ہی نہیں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایونٹ منتظمین کو بتایا تھا کہ وہ سوئیم سوٹ نہیں پہنیں گی، ان کے ملک میں ایسے لباس اور ایونٹس کو تسلیم نہیں کیا جاتا لیکن انہوں نے ان کی بات نہ مانی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ناراضی کی وجہ سے ہی وہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد کچھ عرصے تک خوف کے باعث پاکستان نہیں آئیں لیکن اب انہیں کوئی خطرہ نہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی