بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ری پبلک ڈے وش پر انکا ٹوئٹر اکائونٹ مستقل طور پر معطل کیے جانے پر تنقید کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں سوارا بھاسکر نے اس صورتحال پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایکس (سابق ٹوئٹر)اکائونٹ پر انھوں نے ری پبلک ڈے پر ایک پوسٹ کی، جس پر انکا اکاونٹ مستقل معطل کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ انکے دو ٹوئٹس جس میں سے ایک ری پبلک ڈے پر وش کیا گیا تھا، انکے اکاونٹ کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذکورہ بالا اقدام کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی