بالی ووڈ کے مشہور جوڑے سنجے دت اور مانیتا دت نے دبئی میں اپنے نئے فوڈ وینچر "دتز فرانک ٹی" کا آغاز کیا ہے۔ اس فوڈ وینچر میں بین الاقوامی ذائقوں کے ساتھ مزیدار رولز اور ان کے ساتھ مخصوص کڑک چائے پیش کی جاتی ہے۔ دبئی میں فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم Talabat UAE پر دستیاب یہ مزیدار پکوان آسانی سے گھر پر منگوائے جا سکتے ہیں۔اس موقع پر مانیتا دت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سنجے دت خود مزیدار رول تیار کرتے نظر آئے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے کہا، "بین الاقوامی ذائقوں اور دیسی محبت کے ساتھ تیار کردہ مزیدار رولز، اور ان کے ساتھ تازہ دم کرنے والی کڑک چائے!"بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی اس جوڑے کی تعریف کی۔ سلمان خان نے کہا، "بابا ہو یا رولز، کوئی دت کی طرح نہیں کر سکتا!" جبکہ اجے دیوگن نے لکھا، "فلموں سے کھانوں تک، دت ہمیشہ جیت جاتے ہیں!"
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی