اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اب اگرچہ وہ سنگل ہیں لیکن وہ کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں۔ ایک انٹرویو میں نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں لیکن ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب وہ سنگل ہیں، ان کے کسی سے کوئی تعلقات نہیں۔نعیمہ بٹ نے کہا کہ ان کے اس وقت کسی سے تعلقات ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرکے رشتے میں رہنا چاہتی ہیں، وہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے پاکستان میں کم کام کیا ہے، تاہم وہ 10 سال سے زائد عرصے تک امریکا میں اداکاری کا کام کرتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں زیادہ تر افراد نے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہوں نے بھی ابتدائی تعلیم ڈاکٹری کی لی تھی لیکن انہیں شروع سے ہی اداکاری کا شوق بھی تھا۔ ایک سوال پر نعیمہ بٹ نے دعویٰ کیا کہ انہیں بڑے بالوں کے ساتھ دیکھ کر باقی شوبز شخصیات نے بھی بال بڑھانا شروع کردیئے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی