i شوبز

سنگیتا بجلانی نے سلمان خان کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دیتازترین

January 02, 2025

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ماڈل سنگیتا بجلانی نے حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے یہ انکشاف انڈین آئیڈل 15 کے دوران کیا، جہاں وہ بطور مہمان شریک تھیں۔شو کے دوران جب ان سے سلمان خان کے ساتھ ماضی کے تعلقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو سنگیتا نے کہا، ہاں، وہ جھوٹ تو نہیں۔ان کے اس بیان نے ان تمام افواہوں کی تصدیق کر دی جو کئی سالوں سے گردش کر رہی تھیں۔ سنگیتا اور سلمان خان 1989 سے کئی سالوں تک ایک سنجیدہ رشتے میں تھے۔سنگیتا اور سلمان کی شادی کی خبریں ماضی میں میڈیا کی توجہ کا مرکز رہ چکی ہیں، لیکن یہ شادی کبھی حقیقت کا روپ نہیں لے سکی۔ سنگیتا نے بتایا کہ اس تعلق کے بعد ان کی ذاتی زندگی میں بڑی تبدیلیاں آئیں اور وہ مزید مضبوط بنیں۔سنگیتا کے کھلے دل سے کیے گئے ان انکشافات نے ان کے مداحوں کو متاثر کیا، جنہوں نے ان کی ایمانداری اور بالغ نظری کو سراہا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی