i شوبز

سمندر کنارے یوگا کرنے والی روسی اداکارہ ڈوب کر ہلاکتازترین

December 03, 2024

روس سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ سیاح اور اداکارہ کمیلا بیلیاتسکایا، تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے کوہ ساموئی پر یوگا کرتے ہوئے ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیلا یوگا میٹ پر تھائی لینڈ کے سمندر کے دلکش مناظر کے سامنے بیٹھ کر اپنی ویڈیو بنا رہی تھیں جب تیزی سے آتی ہوئی ایک بڑی لہر نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا نے اس واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کمیلا کو سمندر کی بڑی لہر میں ڈوبتے اور اپنی جان بچانے کی جدوجہد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک عینی شاہد نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی