i شوبز

سلمی حسن کا اپنی مادری زبان سے متعلق اہم انکشافتازترین

December 03, 2024

معروف اداکارہ سلمی حسن نے انکشاف کیا ہے کہ اردو نہیں بلکہ انگریزی ان کی مادری زبان ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران سلمی حسن کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کا تعلق برطانیہ سے ہے ، نانی بھی برٹش تھیں ، سلمی حسن نے واضح کیا کہ وہ اردو بھی اچھی طرح سمجھ لیتی ہیں اور پڑھ بھی لیتی ہیں۔یاد رہے کہ سلمی حسن کی شادی اداکار اور ہوسٹ اظفر علی سے ہوئی تھی، لیکن کچھ سال بعد ان کی علیحدگی ہوگئی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی