i شوبز

سلمان سے شادی کی خواہشمند مداح کو ارباز خان کا جوابتازترین

October 08, 2024

بالی وڈ اداکار سلمان خان سے شادی کی خواہشمند فین کو ارباز خان نے لاجواب کردیا۔ حال ہی میں ارباز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فینز کیساتھ گپ شپ لگانے کیلئے "آسک می اینی تھنگ سیشن منعقد کیا اور اپنے ذاتی زندگی کے بارے میں مزاحیہ انداز میں سوالات کے جوابات دیے۔اس سیشن میں جہاں کئی صارفین نے اداکار سے مختلف موضات پر بات کی وہیں کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے سلمان خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے کے ساتھ ارباز خان کی تیسری شادی سے متعلق بھی سوالات کی بوجھاڑ کردی۔ایک مداح نے ارباز خان سے سوال کیا کہ آپکی اگلی شادی کب ہو گی؟ اس سوال کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے ارباز نے لکھا بس ہو گیا بھائی اور ساتھ ہی ہنسنے والے ایموجیز بھی لگا ڈالے۔ سوالات کے دوران ایک خاتون صارف نے ارباز خان سے انکے بھائی سلمان خان سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ خاتون نے اربازخان سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے بڑے بھائی کی بیوی بن سکتی ہیں؟ جسکے بعد اربازخان نے فورا اسمارٹ جواب دیا اور لکھا کہ ، میں کیا کہوں؟ لگے رہو منا بھائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی