i شوبز

سلمان نے کالے ہرن کو مارا تو خون کھول اٹھا، انہیں معافی مانگنی چاہیے' کزن لارنس بشنوئیتازترین

October 25, 2024

بھارت کے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے اہل خانہ سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالے ہرن کے معاملے پر پوری بشنوئی برادری گینگسٹر کے ساتھ کھڑی ہے، سلمان خان ہمارے جذبات سے کھیل رہے ہیں لہذا ان کے خاندان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے ۔رمیش بشنوئی نے اپنے کزن پر لگنے والے الزامات سے متعلق کہا کہ لارنس بشنوئی کو پھنسایا جا رہا ہے وہ ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ملکیت میں 110 ایکڑ زمین ہے۔ سلمان خان اور بشنوئی گینگ کے درمیان دشمنی کا آغاز 1998 میں بالی وڈ کی کامیاب ترین فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاں میں 2 نایاب کالے ہرنوں کے شکار سے متعلق لگائے الزام سے ہوا۔رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان، سیف علی خان اور تبو پر کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد سے سلمان خان کو بشنوئی گینگ اور ان کے افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔سلمان خان کو 2018 میں راجستھان ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے لیے مجرم قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد وہ اب ضمانت پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی