i شوبز

سلمان خان کو دھمکی دینے والے شخص نے معافی مانگ لیتازترین

October 22, 2024

بالی ووڈ سپر سٹار اداکار سلمان خان کو گزشتہ ہفتے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا، جس میں گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ دیرینہ تنازع حل کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجی گئی اس دھمکی کے چند دن بعد بھیجنے والے نے اب معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ یہ پیغام غلطی سے بھیجا گیا تھا۔پہلے پیغام میں، بھیجنے والے نے بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا دعوی کیا تھا اور سلمان خان اور لارنس بشنوئی کے درمیان صلح کرانے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔پیغام میں متنبہ کیا گیا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو سلمان خان کو سیاستدان بابا صدیقی سے بھی بدتر انجام کا سامنا کرنا پڑے گا، جنہیں چند روز قبل حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اس فالو اپ میسج میں اس شخص نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ دھمکی آمیز پیغام غیر ارادی طور پر بھیجا گیا تھا اور غلطی پر معافی بھی مانگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی