i شوبز

سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر باتتازترین

February 10, 2025

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی نے پہلی بار چھوٹے بھائی، ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان کی ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا ارہان خان ابھی زندگی کے اتار چڑھائو سے گزرا ہے، ماں باپ کے تعلقات یعنی علیحدگی کے بعد بچوں کو پریشان کن حالات سے خود ہی نمٹنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندان کے ساتھ دوپہر اور رات کے کھانے کا کلچر ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے اور خاندان کا ایک ہی سربراہ ہونا چاہیے جس کے ساتھ سب کو احترام سے پیش آنا چاہیے۔سلمان خان نے کہا کہ زندگی میں کچھ معاملات انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود اپنی زندگی کا مثبت رخ تلاش کرنا ضروری ہے، مضبوط خاندانی رشتے زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ارباز اور ملائیکہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور تقریبا 20 سال کی شادی کے بعد 2017 میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی