i شوبز

سلمان خان کی منہ بولی بہن ٹریفک حادثے میں شدید زخمیتازترین

January 31, 2025

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں ہیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گئی، جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی ہمیں توڑ کر مزید مضبوط بنانے کے لیے آزمائش میں ڈالتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی