بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے بتایا کہ وہ اکثر صرف دو گھنٹے سوتے ہیں، لیکن جیل میں ہونے کے دوران انہیں بہتر نیند ملتی تھی۔ ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ مہینے میں ایک بار انہیں سات سے آٹھ گھنٹے سونے کا موقع ملتا ہے، اور کبھی کبھار وہ فلم کے سیٹ پر بھی مختصر وقفوں میں نیند لیتے ہیں۔ سلمان خان نے کہا کہ وہ تب ہی سوتے ہیں جب ان کے پاس کچھ کرنے کے لیے نہ ہو، جیسے کہ جب وہ جیل میں تھے یا جب ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہیں اور حالات کے باعث کچھ نہیں کر سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی