i شوبز

سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکی دینے والا جوڑا گرفتارتازترین

September 20, 2024

بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کے والد رائٹر سلیم خان کو صبح کی چہل قدمی کے دوران دھمکیاں دینے والے جوڑے کو ممبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلیم خان کو دھمکیاں دینے والے جوڑے کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا، جس سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے جوڑے کا مقصد محض تفریح کرنا تھا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سلمان کے ساتھ مارننگ واک کے دوران رائٹر سلیم خان کو ایک جوڑے نے دھمکایا تھا۔بعد ازاں گزشتہ روز سلیم خان کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر سلیم خان کو دھمکانے والے اس جوڑے کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں وسطی ممبئی کے آر اے قدوائی نگر سے گرفتار کر لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی