i شوبز

سلمان خان کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کو بھی قتل کی دھمکیاں ملنے لگیںتازترین

January 23, 2025

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اب دیگر مشہور بھارتی ستاروں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین کپل شرما، سوگندھا مشرا، اداکار راجپال یادیو اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان بالی ووڈ شخصیات کو بشنو نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل دھمکی دی گئی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔امبولی پولیس نے راج پال یادیو کی اہلیہ کی جانب سے اس دھمکی آمیز ای میل کی شکایت پر نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جبکہ سوگندھا مشرا اور ریمو ڈی سوزا نے بھی شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی